اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خا ن نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ٹورنامنٹس کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، گذشتہ روزاے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنا کر ہی ملک میں کھیلوں کے معیار میں بہتری لائی جاسکتی ہے، سکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بروئے کار لانے کے لئے تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کھیل کے فروغ سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ کھیلوں کا معیار قائم رہے۔