ملتان۔ 11 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہاہے کہ گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا نیز منڈیوں سے عام مارکیٹ تک مڈل مین کاکردار ختم کردیاہے ۔انہوں نے سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی اشیائے خوردونوش کی طلب ورسد پرکڑی نظرہے۔
انہوں نے منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی انسپکشن کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر، پیازسمیت سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ محرام الحرام کے پیش نظرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائیاں تیز کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ کو تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جاری کیا جارہا ہے۔