28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگریجویشن کرنے والوں کی اسناد کو دستاویزی شکل دی جائے گی،مدینہ یونیورسٹی

گریجویشن کرنے والوں کی اسناد کو دستاویزی شکل دی جائے گی،مدینہ یونیورسٹی

- Advertisement -

مدینہ منورہ۔24مئی (اے پی پی):مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اس جامعہ سے گریجویشن کرنے والوں کی تعلیمی اسناد کو دستاویزی بنایا جائے گا اور ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن کو درست کیا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام میں 1961 سے لے 1997 تک کے عرصے میں گریجویٹس کو جاری کی گئی اسناد کو دستاویزی شکل دے گا اور میں ضرورت کے مطابق درستی کرے گا۔پروجیکٹ کے تحت مدینہ یونیورسٹی سے جو 1961 میں قائم ہوئی تھی کے بعد سے 179 ملکوں کے ایک لاکھ 73 ہزار گریجویٹس کو دی گئی انٹرنیشنل سکالرشپس کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یونیورسٹی کی طرف سے اب تک 41 ہزار سے زیادہ طلبہ کو مذہبی علوم کے شعبے میں بین الاقوامی سکالر شپ دی گئی جبکہ 15 ہزار اسلامی تبلیغ کی مہارت اور اصولوں کو سمجھنے کے مطالعے سے متعلق ہیں۔27 ہزار سکالرشپ عربی زبان کی تعلیم کےلیے جبکہ 24 ہزار سکالرشپ دیگر علوم کے شعبوں میں سپیشلسٹ تربیت کےلیے تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600884

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں