گرین ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر سے گندھارا ریسورس سنٹر پاکستان کی ٹیم کی ملاقات

94

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):گرین ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن اظہر حیات خان سے گندھارا ریسورس سنٹر پاکستان (جی آر سی پی) کی ٹیم نے ملاقات کی۔اتوار کوجاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ماحول دوست سیاحت اور خطے میں کمیونٹی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اتحاد بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)سردار حسن اظہر حیات خان نے جی آر سی پی کے ٹیکسلا گارڈن احاطے میں ایک ٹیم نے استقبال کیا جس میں ٹیم لیڈرسارہ محمود ، وقار حیدر اعوان ممبر ایڈوائزری کمیٹی، ریاض احمد پروگرام کوآرڈینیٹر، سہیل احمدمنیجر اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز، افتخار احمد مجسمہ ساز اور ہیریٹیج کنزرویٹر اور افتخار الدین صدیق کمیونٹی آؤٹ ریچ آفیسرشامل تھیں۔

بات چیت کے دوران گندھارا کے آثار قدیمہ کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں بشمول ماحول دوست سیاحت کے اقدامات جیسے کہ مقامی اور بین الاقوامی زائرین کو راغب کرنے کے لیے کاروباری ماڈل کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سردار حسن اظہر حیات خان نے جی آر سی پی کو گرین ٹورازم کے وژن کے ساتھ مل کر سیاحت کو ورثے کے تحفظ اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون کی تجویز دی۔انہوں نے دونوں اداروں کے باہمی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جی آر سی پی کے ساتھ اپنا تعاون بڑھایا۔