روسیو ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے قائد مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے آٹھویں کپتان بن گئے، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 59 رنز کی اننگز کھیل کر بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا سابق آسٹریلوی قائد گریگ چیپل کا ریکارڈ توڑ دیا، چیپل نے 4209 رنز بنا رکھے تھے جبکہ مصباح نے 56 میچز کی 98 اننگز میں 4212 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 8 شاندار سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔