لاہور۔27اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی برآمد کی، 263 اشتہاری،101 عدالتی مفرور اور100 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں6 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے اور2 زخمی ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588591