گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 541ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ترجمان

138
LESCO

لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 541ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے183 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 44کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 18 کمرشل،8 زرعی اور 515 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ58 ہزار34 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 41لاکھ5 ہزار5سو4 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو261روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل91 ہزار7سو1ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،82 ہزار1سو79ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر33 ہزار 4سو88 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک10کروڑ46لاکھ99ہزار2 سو31 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب79کروڑ17 لاکھ67 ہزار7سو37 روپے ہے۔

ہڈیارہ کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ97ہزار7سو4روپے،حویلی کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ58ہزار60 روپے،مصطفی آباد کے علاقے میں ایک ملزم کو 2 لاکھ47 ہزار900روپے اورشاہدرہ ٹاون میں ملزم کو2 لاکھ22ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔