21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1367ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں...

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1367ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق، 1445زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

- Advertisement -

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1367ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق، 1445زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 598 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

847 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق 290 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی درالحکومت311متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 92 حادثات میں 97 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 85 حادثات میں 91 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں