لاہور۔15اپریل (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ٹریفک1514 حادثات میں 15افراد جاں بحق، 1799زخمی ہو ئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1514ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 769افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 1030معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 969ڈرائیوز،74کم عمرڈرائیور، 658مسافراور187پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت346متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان100حادثات میں 125متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد95حادثات میں 117متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
حادثات کے کل1814متاثرین میں 1474مرد اور340خواتین شامل ہیں ،ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1459موٹرسائیکل،96آٹورکشے،174کاریں،28وین،15مسافر بسیں،31ٹرک اور139دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔