گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1742 کیس ،39 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

90

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں جن میں سے 11 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 742 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 45 فیصد،لاہور میں 43 فیصد،ملتان میں 85 فیصد اور سرگودھا میں 43 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 44 فیصد،پشاور میں 45 فیصد،بنوں میں 44 فیصد اور سرگودھا میں 45 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 709، پنجاب میں 17 ہزار 704، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 401،اسلام آباد میں 4 ہزار 38، بلوچستان میں 1 ہزار 524،گلگت بلتستان میں 513 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 746 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 455 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 832 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321، اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 417، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 73 ہزار 796،پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92 اور سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 382 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 617 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 537 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 923 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 348 اموات، گلگت بلتستان میں 184 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 738 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار 106 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 3 ہزار 953 مریض زیر علاج ہیں۔