اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 81 اموات ہوئیں جن میں سے 29 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 897 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 40 فیصد,لاہور میں 64 فیصد،ملتان میں 86 فیصد اور سرگودھا میں 60 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 63 فیصد،فیصل آباد میں 54 فیصد،ملتان میں 53 فیصد اور سرگودھا میں 56 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 306, پنجاب میں 18 ہزار 198، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 11،اسلام آباد میں 4 ہزار 408، بلوچستان میں 1 ہزار 268,گلگت بلتستان میں 356 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 684 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 37 ہزار 656 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 545 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 922 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821, بلوچستان میں 32 ہزار 772, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257, اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 589،پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 اور سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 327 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 289 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 449 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 426 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 904 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 733 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 85 مریض زیر علاج ہیں۔