گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2738 کیس، 36 اموات رپورٹ، 42 ہزار 909 ٹیسٹ کیے گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 سے بڑھ گئی، این سی او سی

60

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 36 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار909 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 470 پنجاب میں 16 ہزار297 ، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار296، اسلام آباد میں6 ہزار 153، بلوچستان میں 704، گلگت بلتستان میں 198، آزاد کشمیر میں 818 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 542 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 793 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 230 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار562 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار806، بلوچستان میں 16 ہزار642 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، خیبر پختونخوا میں 43 ہزاز 359، پنجاب میں 1 لاکھ 12 ہزار 893 اور سندھ میں 1 لاکھ 59 ہزار752 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 561 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 780 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 811 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھٹنے کی دوران 15جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 319 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 266 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 158 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک مریض وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے134 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 50 لاکھ 98 ہزار 291 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 770 ہسپتالوں میں2 ہزار 18 مریض زیر علاج ہیں۔