اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے گزشتہ روز سب سے زیادہ 41 ہزار ویکسین لگوائی گئیں، ویکسینیشن میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ 41 ہزار میں سے 28 ہزار 424 ویکسین بزرگ شہریوں نے لگوائی، ہر ایک شہری جو 70 سال سے زیادہ عمر کا ہے ،ویکسین لگانے کے لئے اندارج کروائے۔