26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںگزشتہ سال تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب تھا ،حکومت کے ساتھ...

گزشتہ سال تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب تھا ،حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اداروں کی خدمات نمایاں رہیں، ایڈیشنل کمشنر نصیر آباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین نے کہا کہ گزشتہ سال تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب تھا اس وقت عوام کو کئی مشکلات درپیش تھیں حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اداروں اور مختلف این جی اوز کا کردار بھی قابل ستائش رہا ہماری بھرپور کوشش رہی کہ مختلف این جی اوز کے ذریعے عوام تک ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آئی آر سی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے ضلع نصیرآباد اور ضلع جعفرآباد کے انتظامیہ کو سیلاب کے دوران استعمال میں آنے والی مختلف ٹول کٹس حوالے کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل کے ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین تھے ۔

- Advertisement -

منعقدہ تقریب کے موقع پر آئی آر سی بلوچستان کے ہیڈ محمد شریف مینگل، سینئر ایمرجنسی رسپانس منیجر محمد رفیق دمڑ، ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی نصیر آباد ڈویژن طیب علی یلانزئی اور عمار آغا نے کہاکہ اگست 2022 سے نصیر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاح میں مختلف این جی اوز کام کر رہی ہیں آئی آر سی بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح نصیرآباد اور جعفرآبادمیں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے 26 ہزار سے زائد فیملیز کو نقد رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کے مراکز قائم کیے گئے جبکہ 59 میڈیکل کیمپس لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچے سیلاب کی وجہ سے تعلیمی عمل سے دور رہے ان کو بھی آئی آر سی کی بدولت ریڈنگ اور رائٹنگ کا مٹیریل فراہم کیا گیا 70 سے زائد اسکولز کے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

اس موقع پر آئی آر سی بلوچستان کے صوبائی سربراہ محمد شریف مینگل نے آئی آر سی کی جانب سے مختلف ٹول کٹس اور دستاویزات ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین کے حوالے کئے، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈی آر آر کٹس پر آئی آر سی کا شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں