31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںگزشتہ سال مارکیٹ کی چیکنگ تسلسل سے جاری رہی ، پانچ ایف...

گزشتہ سال مارکیٹ کی چیکنگ تسلسل سے جاری رہی ، پانچ ایف آئی آر درج کرائی گئیں ،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 02 جنوری (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کہا ہے کہ سال 2024 میں 5 ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ بھی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی کو محکمہ کی سال2024 کی کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مارکیٹ کی چیکنگ تسلسل سے جاری رہی ، تحصیل کی تمام مارکیٹس کے دورے کیے گئے ، ان فٹ سیمپلز آنے پر، زرعی ادویات کی تاریخ ایکسپائری اور بغیر لائسنس کے ڈیلر شپ رکھنے والوں کے خلاف ایف آر درج کرائی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سال ہمارے محکمہ نے ڈیلر شپ کے خوہشمند افراد کیلئے ٹریننگ بھی کرائی اور کامیاب ڈیلرز کے لائسنس بھی جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے ،ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ زراعت میں پاکستان ترقی کرے اور کسانوں کو ہر ممکن فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہم سارے ٹارگٹس حاصل کرلیے ہیں جس میں فارمر ٹریننگ، سیمپلنگ ، فرامیٹ میٹنگز اور پیسٹی ٹریننگ سمیت ہر قسم کے ٹارگٹس شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں