اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ نجی شعبہ کو قرضوں کا اجراء 34 فیصد بڑھا ہے۔ جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران بڑی صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 7.5 فیصد رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس جاری مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے نتیجہ میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ سے ملک کی معاشی شرح نمو مستحکم اور پائیدار ہے۔