گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2123 کیس ، 55 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

48

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 55 اموات ہوئیں جن میں سے 36 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 123 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 55 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 50 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 56 فیصد,پشاور میں 32 فیصد،لاہور میں 35 فیصد اور بہاولپور میں 55 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 51 فیصد،ملتان میں 33 فیصد،کراچی میں 38 فیصد اور راولپنڈی میں 29 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 450 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 566, پنجاب میں 14 ہزار 5, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 917, اسلام آباد میں 5 ہزار 710, بلوچستان میں 514,گلگت بلتستان میں 370, آزاد کشمیر میں 368 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 322 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521, بلوچستان میں 18 ہزار 467, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462, خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، پنجاب میں 1 لاکھ 46 ہزار 525 اور سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 730 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 323 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 748 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 447 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 188 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 235 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 72 لاکھ 2 ہزار 76 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 629 ہسپتالوں میں 2 ہزار 850 مریض زیر علاج ہیں۔\