گلوبل وارمنگ سے قطب شمالی کے گلیشیئرپگھلنے لگے

62

لندن۔ 15ستمبر(اے پی پی)گلوبل وارمنگ سے قطب شمالی کے گلےشےئر پگھلنے لگے ہےں ،درجہ حرارت مےں اضافے کی وجہ سے آرکٹک کے سمندر کے اوپر موجود برف کی جمی تہے پر دراڑیں پڑنے لگی ہےں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل پیٹیری تالاس کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پردرجہ حرارت مےں اضافے کی وجہ سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 31 بڑے گلیشیروں کے پگھلنے میں اضافہ ہوا ہے ، گلےشےئر تےزی کے ساتھ پگھلنے لگے ہےںجس سے آبی وسائل اور سمندر کی سطح میں اضافے ہوتا جا رہا ہے۔