35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںگلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا، وائنی پیگ ہاکس نے برامپٹن وولوز کو 7...

گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا، وائنی پیگ ہاکس نے برامپٹن وولوز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، شیمان اور ڈومینی کی نصف سنچریاں، شیمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

- Advertisement -

ٹورنٹو۔ 11 اگست (اے پی پی) گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں وائنی پیگ ہاکس نے برامپٹن وولوز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 201 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شیمان انور 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جے پی ڈومینی نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی، شیمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ برامپٹن میں کھیلے گئے میچ میں برامپٹن وولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 200 رنز بنائے، کپتان ڈیرنی سیمی 33، شاہد آفریدی اور بابر حیات 32، 32 اور وہاب ریاض 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، ریاد ایمرٹس نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں وائنی پیگ ہاکس نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، شیمان انور اور کرس لین نے ٹیم کو 76 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، شیمار 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، لین 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ڈومینی نے 50 اور ڈیوائن سمتھ نے 17 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ وہاب ریاض، آفریدی اور ظہور خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=159051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں