23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر سیکریٹریز کی تعیناتیاں اور تبادلے

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر سیکریٹریز کی تعیناتیاں اور تبادلے

- Advertisement -

گلگت۔24اگست (اے پی پی):گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر سیکریٹریز کی تعیناتیاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے حکم پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد کومحکمانہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) تعینات کیا گیا ہے، عزیز احمد جمالی کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سے سیکرٹری خزانہ’ سبطین احمد کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹری ورکس ڈیپارٹمنٹ’ رحیم گل کا سیکرٹری قانون سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے میں تبادلہ کر دیا گیا ہے اور سیکرٹری لاء اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ جی بی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گریڈ 19 کے ضمیر عباس، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19 کے رحمان شاہ کا سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈائریکٹر جنرل سی آئی ٹی’ محمد اعظم خان جو کہ پوسٹنگ کے منتظر ہیں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے

احسان علی کا جنرل ریسکیو 1122 سے سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ’ صفدر خان کا سیکرٹری ورکس ڈیپارٹمنٹ سے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل’ فیصل احسن پیرزادہ کا سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ’ ریاض احمد کا سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کمشنر دیامر استور ڈویژن’ نجیب عالم کو کمشنر گلگت ڈویژن سے کمشنر بلتستان ڈویژن’ پیرزادہ شجاع عالم کا کمشنر بلتستان ڈویژن سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122′ التمش جنجوعہ کا کمشنر دیامر استور ڈویژن سے سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور کمال الدین قمر کا ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے تبادلہ کر کے کمشنر گلگت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19 کے ولی خان کو سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے تبادلہ کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382110

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں