اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو جلد صوبہ بنایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں پر افسوس ہے کہ دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کی بجائے جھوٹے دعوئوں سے شمالی علاقے کے لوگوں کو بہلاتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گلگت بلتستان کے شیڈول کے اجرا کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اتنا بڑا عوامی مطالبہ ماضی کی حکومتوں نے پورا نہیں کیا ۔ گلگت بلتستان کا سی پیک میں اہم ترین کردار ہے لیکن ماضی کے حکومتوں نے سپیشل اکنامک زون ہی جی بی کے لئے نہیں دیا تھا۔ عمران خان نے منظوری کے بعد وہاں پر اکنامک زون کے قیام کے لئے زمین کا تعین بھی کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اکنامک زون کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور انڈسٹریل زون کا بھی قیام ہوگا ۔خیبر پختونخواہ کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سو فیصد آبادی کو مفت اور بہترین علاج کے لئے صحت انصاف کارڈ کی بھی منظوری ہوگی۔انشاءاللہ جی بی حکومت قائم کرنے کے ساتھ ہر شہری کو سات لاکھ بیس ہزار تک مفت اور بہترین علاج کی سہولت ہوگی۔ مراد سعید نے کہا کہ گلگت سے شندور اور شندور سے چترال سڑک کا بھی قیام ہوگا جسکی مظوری ہوگئ ہے جو سی پیک کے مغربی رووٹ کا خواب پورا کریگا ۔ اس منصوبے سے گلگت کے سیاحت میں اضافہ ہوگا لوگوں کو روزگار ملے گا۔ گلگت بلتستان میں 2 نیشنل پارک اور سیاحت کے پروگراموں سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جی بی میں حکومت قائم کر کے انشاءاللہ جی بی میں بھی کے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا ۔