گلیات میں برف باری کی شدت میں اضافہ، سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

313
گلیات میں برف باری کی شدت میں اضافہ، سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

ایبٹ آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گلیات میں برف باری کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

جی ڈی اے کی ترجمان احسن حمید کے مطابق برف باری کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی نتھیاگلی اورملحقہ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔نتھیاگلی اورچھانگلہ گلی کے مقام پر کنٹرول روم مکمل فعال ہیں۔سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔