اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):.وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ گندم معاملے پر جھوٹ بولنے والی پیپلزپارٹی سندھ حکومت کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔علی زیدی نے سندھ حکومت کی جانب سے گوداموں سے 6 سال پرانی گندم ملز کے لیے ریلیز کرنے پر سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گندم شارٹیج پر وفاق سے آہ و بکا کرتی رہی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت کے گوداموں میں تو ذخیرہ کی گئ 6 سال پرانی گندم اب ملز کو ریلیز کی جارہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئ ایسا قانون ضرور ہونا چاہیے جو اس جرم کے مرتکب وزیر اعلی سندھ اور وزیر خوراک کا احتساب کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات کے باوجودوزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں۔