سمبڑیال۔ 20 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گندم کی جڑی بوٹی مار اسپرے کے لیے محکمہ کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کسانوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ فصل کو اسپرے کرتے وقت ٹی جیٹ ” یا ” فلیٹ فین ” نوزل استعمال کریں،پانی کی مقدار 100 تا 120 لٹر فی ایکڑ رکھیں، سپرے کرتے وقت کھیت کا کوئی حصہ خالی نہ رہے اور نہ ہی کسی جگہ پر دو بار سپرے کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسپرے کے دوران نوزل کو 50 سینٹی میٹر اوپر رکھیں، جڑی بوٹی مار زہروں کے بہتر نتائج کے لئے اسپرے نارمل وتر حالت میں کریں ،تیز ہوا، دھند یا بارش کی صورت میں اسپرے نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548814