26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی زردکنگی ہوا کے ذریعے پھیلنے والی انتہائی خطرناک بیماری ہے،...

گندم کی زردکنگی ہوا کے ذریعے پھیلنے والی انتہائی خطرناک بیماری ہے، ڈاکٹر مقصود احمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔7فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ ڈا کٹرمقصود احمد نے کہا ہے کہ گندم کی زردکنگی ہوا کے ذریعے پھیلنے والی انتہائی خطرناک بیماری ہے جس کا سبب ایک پھپھوندی ہے۔ اس مرض کا حملہ پتوں پر ہوتا ہے۔ اس مرض کے زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیضوی شکل کے ابھرے ہوئے داغ ایک یا ایک سے زائد قطاروں میں ہوتے ہیں ۔

یہ بیماری 10 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتی ہے۔ اس مرض سے متاثرہ پودے کمزور پڑجاتے ہیں اورگندم پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے۔ پتوں کا سبز مادہ ختم ہو جا تا ہے اورفصل کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثرہوتی ہے ۔جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی زردگنگی خلاف پروپیکونازول (ٹلٹ پینٹی ٹل ،مسٹ وغیرہ)200 ملی لیٹر فی ایکڑ،ٹرایاڈی فان ( ٹرائی فورٹ پلس 500)200 گرام فی ایکڑ،ازاکسی سٹرابن،ڈائی فینا کونازول200 ملی لیٹر فی ایکڑ(ای ٹار، ایزومائیڈ ،ریکاڈو، وغیرہ) ٹرائی فلاکسی سٹرابن،ٹیو کونازول ( تاثیو)65 گرام فی ایکڑ، ٹیپو کونازول ، پائیر اکلوسٹرو بن200 ملی لیٹر فی ایکڑ(پائیر ازول، نائراز ول، کونڈ و)، فلوآ کساسٹروبن (ایومیٹو)100 ملی لیٹر فی ایکڑ سفارش شدہ زہر میں استعمال کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ این۔ پی۔کے ٹا نک ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے ملا کر سپرے کر یں۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ تیلے کے خلاف کوئی بھی زہر سپرے نہ کر یں حملہ شدید ہونے کی صورت میں پانی کا سپرےکریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں