- Advertisement -
ملتان۔ 19 اپریل (اے پی پی):گندم کے کھیت میں اچانک آگ لگنے سے دو کنال رقبے پر موجود فصل جل گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو بچ پھاٹک سے گندم کی فصل کو آگ لگنے کی کال موصول ہوئی ۔ قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ دو کینال رقبہ پر تیار گندم کی فصل کو اچانک آگ لگ گئی ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔تاہم ریسکیو اہلکاروں نے 15 منٹ کی کامیاب جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584561
- Advertisement -