گنے کی اوسط فی ہیکڑ پیداوار میں 5.63ٹن اضافہ

147

اسلام آباد ۔ 03جون (اے پی پی) گذشتہ 6 سال کے دوران ملک میں گنے کی اوسط فی ہیکڑ پیداوار میں 5.63ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی اوسط فی ہیکڑ پیداوار بھی 8.10ٹن تک بڑھ گئی جبکہ صوبہ سندھ میں اسی عرصہ کے دوران گنے کی فی ہیکڑ اوسط پیداوار 1.15ٹن تک کم ہوگئی ۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چھ سال کے دوران گنے کی پیداوار میں 5.41ٹن کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ سال 2013ءمیں ملک میں گنے کی اوسط فی ہیکڑ پیداوار 56.48ٹن تھی جو 2014ءمیں 57.55ٹن تک بڑھ گئی اور 2015ءکیلئے پیداوار 56.41ٹن ، 2016ءکے دوران 57.88ٹن ، 2017ءکے دوران 62ٹن اور 2018ءکے لئے 62.11ٹن فی ہیکڑ رہی ہے ۔