گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2023میں پہلی فلائیٹ لینڈ کرے گی ، چینی سفیر

86
چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت میں تعاون کو فروغ دیں گی، چا چی جیانگ

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام نے مشترکہ خواب دیکھے ہیں ،گوادر پر تیزی سے کام کر رہے ہیں،سال 2023 میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی فلائٹ لینڈ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک سیمینار میں اپنے پیغام میں کہا۔عوام کے مشترکہ خوابوں کی تعبیر کےلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے۔

چینی سفیر نے کہا گوادر ایئرپورٹ پر دن رات تیزی سے کام کر رہے ہیں،سال 2023 میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی فلائٹ لینڈ کرے گی،گوادر ایئرپورٹ پر دن رات تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گوادر میں چین کی 40 کمپنیاں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کام کر رہی ہیں، چین 886 کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائن پر کام کر رہا ہے، چین پاکستان میں 588 کلومیٹر کی ہائی ویز پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین صنعت، تجارت اور دور حاضر کے ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کر رہا ہے،چین نے پاکستان کو 13 کروڑ ویکسین دی ہے،سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پاکستان اور چین ویزا پالیسی میں جدت اور سہولت لا رہے ہیں۔