اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ سے سالانہ ایک ہزار ارب ڈالر کی تجارت ہو گی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کو اتنا روزگار ملے گا کہ حکومت سے روزگار مانگنے کے لئے کوئی نہیں آئے گا۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک وقوم کی تقدیر بدل جائے گی