گوادر سٹی ماسٹر پلان کو 6 ہفتوںمیں حتمی شکل دے دی جائے گی، سی پیک سیکرٹریٹ

124

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) گوادر سٹی ماسٹر پلان کو آئندہ 6 ہفتوں کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی، گوادر کے کئی منصوبے بشمول پاور پلانٹ، گوادر ایئر پورٹ، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ و ہسپتال کے منصوبوں کی شروعات کی جائے گی۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایاکہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گوادرکے ترقیاتی منصوبوں میںگوادر ایئر پورٹ، ہسپتال، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور پاور پلانٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، یہ منصوبے نہ صرف یہاں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوںگے بلکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں سہ فریقی سرمایہ کاری کے لئے حالات ساز گار ہے۔ گوادر ماسٹر پلان پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے حاصل ہوگیا ہے۔ جلد اس پلان کو حتمی شکل دے دی جائی گی۔