26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںگوادر نہ صرف اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ...

گوادر نہ صرف اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کے اعتبار سے بھی ایک زرخیز خطہ ہے، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران نے اولڈ ٹائون بحالی منصوبے کے تحت کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر سورگ دل (ابراہیم پیلے فٹبال گرائونڈ) اور ینگ جان فٹسال گرائونڈ کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گوادر نہ صرف اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کے اعتبار سے بھی ایک زرخیز خطہ ہے، جہاں معیاری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے نے سینٹر محمد اسحاق کرکٹ گرائونڈ اور بابائے بزنجو فٹبال گراونڈ کی تزئین و آرائش مکمل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کے دوران ان میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ان میدانوں میں ایک خوبصورت میلے کا سماں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے، اور شائقین بھی جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی جدید ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ دورے کے موقع پرجی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد اور اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میر دودا خان مری نے ڈائریکٹر جنرل کو ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں