گوجرانوالہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ اتھارٹی بلال اکبرخان کا دورہ گوجرانوالہ’ ڈپٹی کمشنردفترمیں قائم محرم الحرام کے ضلعی کنٹرول روم میں انتظامات کاجائزہ لیاصوبائی وزیر نے کنٹرول روم سے سیکورٹی کیمروں اور تمام جلوسوں کے روٹس کے تفصیلی نقشوں کو بے حد سراہا ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویثرن میں عاشورہ محرم الحرام کوپرامن بنانے کیلئے ذمہ داری تفویض ہونے کے بعدصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی کنٹرول روم کادورہ کیا اورانتظامات کاجائزہ لیااس موقع پران کاکہناتھا کہ ایسے تفصیلی انتظامات پنجاب بھر میں نہیں دیکھے جس پر انتظامیہ اور پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔حساس روٹس کی مانیٹرنگ کا میکانیزم قابل تعریف ہے
انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی چیک لسٹ ، حساسں مقامات کی نشاندہی و اقدامات شامل ہیں کاجائزہ لیا اورہدایت کی کہ لوکل میڈیا، سوشل میڈیا پیجز پر نظر رکھیں اور کارروائی بھی فوری شیئر کریں۔اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ‘سابق ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید، ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن محمد شفیق، اے ڈی سی ریونیو، جنرل ،اے سی ریونیو سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔