28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ،گوجرانوالہ پولیس نے معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر کی...

گوجرانوالہ،گوجرانوالہ پولیس نے معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 16 مئی (اے پی پی):گوجرانوالہ پولیس نے معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر منانے کا آغاز قرآن خوانی سے کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص ، معرکۂ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائنز میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں ایس پی ہیڈکوارٹر میاں سہیل فاضل و دیگر سینئر افسران و ملازمان نے خصوصی شرکت کی۔پولیس افسران و ملازمین نے معرکۂ حق شہداء کے درجات میں بلندی کے اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597730

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں