گوجرانوالہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں انسداد ڈینگی مہم بارے اہم اجلاس منعقدہوا، اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت و آبادی، سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت ۔
صوبائی وزرائے صحت کا تمام متعلقہ محکمہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت۔سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے ڈینگی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی۔کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد سمیت پنجاب کےتمام کمشنرز اور ڈی سی حضرات نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کیا۔تمام متعلقہ محکمہ جات کو مؤثر انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسدادِ ڈینگی مہم کی تمام سرگرمیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ الائیڈ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان ڈینگی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور محکموں کے سربراہان کو خود فیلڈ میں متحرک رہنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس ڈینگی سیزن میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام متعلقہ محکمہ جات کی محنت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ نا ممکن ہوگا، گذشتہ برس کی نسبت اس ڈینگی سیزن میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے،
ڈینگی ڈیٹا کی ڈیش بورڈ پر بلا تعطل اور فوری انٹری کو یقینی بنایا جائے اور ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس انتہائی اہم ہے، ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے، اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عبدالجبار، ٹیکنیکل ایکسپرٹس اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے موجود تھ