گوجرانوالہ۔پاک افواج کی بدولت ملک میں امن وسکون ہے، خلیل جارج

84
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج

گوجرانوالہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے کیونکہ انہی کی وجہ سے ملک میں امن’سرحدوں پرسکون ہے ‘ملکی استحکام’ سلامتی کیلئے مسیحی برادری کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں ‘خدا سے محبت اوراس سے جڑے رہنے میں ہی سربلندی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ میں پرے فارپاکستان فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک اوراس ملک کی سرحدوں پر امن وسکون صرف ہماری پاک افواج کی بدولت ہے ۔ملکی دفاع میں ان کی قربانیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری خصوصاً پاسٹر انورفضل دنیابھرمیں پاکستان ‘پاک افواج ‘عدلیہ’حکومت کیلئے دعاگوہے اوران کیلئے خیروبرکت چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری دشمنی کے بدلے محبت پریقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خدا سے محبت کی وجہ سے وہ آج زمین سےبلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ہرطرح سے پاکستان کے ساتھ ہے ۔