28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ۔ڈپٹی کمشنر کا معیار تعلیم کے جائزہ کیلئے تعلیمی اداروں کا بھی...

گوجرانوالہ۔ڈپٹی کمشنر کا معیار تعلیم کے جائزہ کیلئے تعلیمی اداروں کا بھی دورہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نےایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پبلک ہائی سکول جی ٹی روڈ،

مولانا ظفر علی خان اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کا اچانک دورہ، اساتذہ کی حاضری چیک کی، تعلیمی سہولیات، عمارت کی مجموعی آئوٹ لک اور طلباء کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اسپیشل بچوں سے اظہارِ شفقت کی اور اساتذہ کو بھی خصوصی بچوں سے شفقت سے پیش آنے اور ان کی تعلیم وتربیت پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ بچے دلجمعی سے حصول تعلیم میں مشغول رہیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نےاساتذہ کی حاضری چیک، صفائی امور، بنیادی سہولیات کی دستیابی، آپریشنل ہونے کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ہیڈ ٹیچر نے تعلیمی سہولیات، نئے تعلیمی سال میں داخلے، اساتذہ کی حاضری اور انتظامی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف کلاسز کے طلباء و طالبات سے سوالات بھی پوچھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591446

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں