
لاہور۔28مارچ(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پیسہ اور جائیدادیں بنانے والا نہیں بلکہ انسانیت کا دَر د رکھنے والا لیڈر ہوتا ہے۔ایٹم بم اور افواج پاکستان کی وجہ سے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔یونیورسٹیز میں سیاست اور سیاسی مداخلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔صحت کے شعبے میں حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صحت کارڈ کے ذریعے غر یبوں کو مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت کا ”غربت مٹاو¿ پروگرام “ملک میں غر یب عوام کیلئے کسی انقلاب سے کم نہیں۔ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کی حکمرانی قائم کررہے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار ا±نہوں نے جمعرات کو علامہ اقبال میڈیکل کالج کے17ویں کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر نسپل علامہ اقبال میڈ یکل کالج پروفیسر عارف تجمل خان ‘چےئر مین بورڈ آف گورنرزلیلیٰ مقبول اور پروفیسر میاں شکیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ ا±نہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ تحر یک انصاف کی حکومت نے ملک میں خواتین ،کسانوں ،نوجوانوں اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے غر بت مٹاو¿ پروگرام شروع کیا ہے جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف باتیں نہیں غر بیوں کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیز سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے اور ہر ادارے میں شفاف طر یقے سے مکمل میرٹ پر تقرریاں ہو رہی ہیں اور یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرریاں بھی کسی کی سفارش سے نہیں بلکہ میرٹ پر ہی کی جا رہی ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ جب اداروں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے توا س سے اداروں کی تباہی کے سواکچھ نہیں ہوتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا مقصدپیسہ یا جائیدادیں بنانانہیں بلکہ انسانیت کی ترقی کیلئے کام کر نا ہے اور دنیا میں وہی لیڈر ہے جو قوم کے بچوں کو بھی اپنے بچے سمجھ کر ان کے مسائل کو حل کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان نے سائنس کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے اور اسی سائنس کی ترقی کی بدولت پاکستان نے ایٹم بم بنایا اور آج دشمن کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین فوج ہے جسکی وجہ سے کسی کو پاکستانی سر حدوں کی خلاف ورزی کی جرات نہیں ہوتی ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ بھارت نے جب بھی پاکستان کےخلاف جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان نے اس کو بھر پور جواب دیکر ثابت کر دیا ہے ‘ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور انعامات تقسیم کئے۔ علامہ میڈ یکل کالج لاہور میں فر حان مصطفی نے23اورعروسہ کنول نے 22میڈ ل لینے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب میڈ یکل یونیورسٹی فیصل آبادمیں18گولڈ میڈ ل حاصل کر نیوالی ڈاکٹر روینہ اسلم سمیت تینوں کیلئے سرورفاو¿نڈیشن سے فی کس 1لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا‘ فر حان مصطفی نے 11گولڈ میڈل سمیت23میڈل جبکہ عروسہ کنول نے9گولڈ میڈل سمیت 22میڈل حاصل کئے ہیں جبکہ پنجاب میڈ یکل یونیورسٹی فیصل آبادمیں ڈاکٹر روینہ اسلم نے چند دن پہلے18گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں جس پر گور نر پنجاب نے انکے لیے انعامات کا اعلان کرد یا ہے۔