- Advertisement -
کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے، عوام میں اپنے حقوق و اختیارات کا احساس بیدار کرنے کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جا ئے گا۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515505
- Advertisement -