گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر دھماکے کی مذمت

376
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

کوئٹہ۔30جنوری (اے پی پی):گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کی تخریب کاری اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اور بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی ہدایت کی،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔