27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںگورنر بلوچستان کی دکی می مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت

گورنر بلوچستان کی دکی می مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دکی میں غریب نہتے مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے اپنے گھر سے دور حلال کمائی میں مصروف معصوم محنت کشوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

گورنر بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔گورنر مندوخیل نے قتل ہونے والے مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پورے صوبے کے عوام آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511214

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں