پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم افضل چوہد ری نے گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات کی ۔گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری ندیم افضل چوہدری کی صوبہ میں گڈ گورننس اور انتظامی امور کے حوالہ سے خدمات کو سراہا ۔
گورنر نے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحفہ بھی پیش کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے مجموعی انتظامی امور میں ندیم افضل چوہدری نے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ندیم افضل چوہدری کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔