
پشاور۔4جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،رہائش گاہ پہنچنے پر وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے گورنر کو گلدستے پیش کیے اوران کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خیبرپختونخوا کی موجودہ بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔