23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا سے عمان میں مقیم پاکستانی نژاد تاجروں کے وفد کی...

گورنر خیبرپختونخوا سے عمان میں مقیم پاکستانی نژاد تاجروں کے وفد کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر عمان میں مقیم پاکستانی نژاد تاجروں کے وفد سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان باہمی تجارت، سیاحت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت شاندار بخاری نے کی جبکہ دیگر اراکین میں ایم عمران صدیقی، احمد سبحانی اور سجاد حسین شامل تھے جو عمان میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ممتاز نمائندے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان اور عمان کے درمیان براہِ راست فیری سروس شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو سیاحت کے فروغ اور تجارتی سہولیات میں بہتری کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی جانب سے کئے گئے مسائل خصوصاً ویزا سے متعلق مشکلات وفاقی سطح پر پیش کئے جائیں گے تاکہ ان کا جلد ازالہ ممکن ہو۔انہوں نے عمان میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جو سالانہ تقریباً 1.4 ارب ڈالر وطن عزیز بھیجتے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان سے عمان کو برآمد ہونے والی نمایاں اشیاء میں پھل، سبزیاں، گوشت اور اناج شامل ہیں جن کی مالیت 2023 میں تقریباً 173.3 ملین ڈالر رہی۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو عمان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور عمان کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں