گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کی ملاقات

164
Faisal Karim Kundi
Faisal Karim Kundi

لاہور۔29اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے ملاقات کی،جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی قیادت کو صوبائی حقوق کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کوشاں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن جیسی جمہوریت اور اصول پسند قیادت ہمارے ملک کا اثاثہ ہے ۔

پارٹی کی سینیئر قیادت سے مشاورت اور راہنمائی ضروری ہے،مضبوط اور جمہوری لحاظ سے مستحکم وفاق بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ۔بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی منصب پر فیصل کریم کنڈی کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کے ساتھ خیبرپختونخوا کے حقوق کے حصول کے لیئے گورنر کے پی کا کردار لائق ستائش ہے ۔