گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ظفر اللہ خان مروت اور ناظم خان درانی کی ملاقات

104
Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi
Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفر اللہ خان مروت اور واہ کینٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناظم خان درانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر ہائوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا ۔

وفد کے اراکین نے صوبہ میں امن اور صوبائی حقوق کے حصول کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کی کوششوں اور خصوصا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی مستحسن اور عوام دوست قدم قرار دیا۔