28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر اشفاق احمد خان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر اشفاق احمد خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں جاری اور مجوزہ شاہراہوں کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشفاق احمد خان نے گورنر خیبرپختونخوا کو ڈیرہ غازی خان، ٹبی قیصرانی اور رمک روڈ سے متعلق جاری ترقیاتی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے ان منصوبوں کی افادیت، تکمیل کی رفتار اور درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں جاری ہائی وے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی جن میں شاہراہوں کی توسیع، مرمت اور نئے راستوں کی تعمیر شامل ہے۔

- Advertisement -

گورنر فیصل کریم کنڈی نے این ایچ اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید اور مربوط شاہراہوں کا جال صوبے کی معاشی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ، ٹبی قیصرانی ، رمک روڈ دوصوبوں کی ہی نہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمک اور پروا بائی پاس منصوبہ پر بھی جلد پیشرفت کی جائے جس پر ممبر این ایچ اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالہ سے فوری سروے کا آغاز کیا جائے تاکہ جلد از جلد ان دونوں منصوبوں کا بھی افتتاح ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597461

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں