پشاور۔ 29 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پہاڑپور کی سماجی شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور علاقے کے مسائل بارے آگاہ کیا۔
گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت جنرل کونسلر حسن خان نے کی ، اس میں محمد علی، غلام فاروق اور محمد سلیم بھی شامل تھے،ملاقات کے دوران علاقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے گورنر کو پہاڑپور کے عوام کو درپیش مسائل، بشمول تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی ضرورت بارے بتایا۔گورنر نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔