اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی شہری اور پاکستانی نژاد ممتاز بزنس ڈویلپر و سرمایہ کار آئشہ خان نے ملاقات کی۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔آئشہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد خوش آئند اقدام ہےجس سے نہ صرف ہمارا اعتماد بڑھا ہے بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے عزائم کو بھی تقویت ملی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583155