29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نےملاقات کی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی اموربالخصوص خیبرپختونخوا کے تنظیمی امور ، ذیلی تنظیموں کو فعال بنانے اور دیگر تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی

گورنر خیبرپختونخوا نے جماعت کی جانب سے 26 مئی کو پشاور میں صوبہ بچائو مہم میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کو خوش آئند ، جمہوری اور صوبہ کے عوام کی ترجمانی پر مشتمل فیصلہ قرار دیا ، ملاقات میں نئے وفاقی بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں خیبرپختونخوا کے حقوق کے حصول کیلئے خصوصی منصوبہ جات رکھنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کاری میں مزید تیزی لانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں