گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

4

پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وادی سوات میں دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کے حادثے پر افسوس و رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو تیز بارش کے باعث دریائے سوات کے کنارے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا چاہئے تھا۔